منگلورو:13/مارچ (ایس او نیوز) 10مارچ کو منگلورو ضلعی جیل سےفرار ہوئے زیر سماعت قیدی کو پولس نے دوبارہ گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جنپا پروا نامی ملزم 10مارچ کی صبح 3-30بجے جیل سے فرارہواتھا۔ سلیا کے دیوچلا نامی دیہات میں رہنے کا پتہ چلتے ہی بدھ کے دن پولس انسپکٹر ستیش کی رہنمائی میں پولس عملے نے جنپا کو گرفتا رکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ جنپا کو اپنی تحویل میں لے کر سلیا عدالت میں پیش کیا گیا۔